1. آپ اپنے بچے/بچی کے کوائف application form پر کر کے نیچے دیئے گئے نمبر پر SMS یا WhatsApp کریں 03214938840
  2. آپ کوائف ڈائریکٹ ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں
  3. کوائف انتہائی ذمہ داری اور صحیح معلومات پر فراہم کریں۔ کسی بھی سٹیج پر غلط ثابت ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کر دی جاۓ گی۔
  4. والدین اپنے نمبر کیساتھ رجسٹریشن کروائیں۔ والدین نہ ہونے کی صورت میں کسی دوسرے ذمہ دار (guardian) کا نام اور نمبر دینا ضروری ہے
  5. کوائف kbf-family.com پر اپلوڈ کیۓ جائیں گے۔ ویب سائٹ پر کسی کا نام، نمبر اور ایڈریس نہیں دیا جاۓ گا۔
  6. KBF-Family نے صرف پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور آپ خود گھر بیٹھے kbf-family.com پر رشتہ میچ کریں گے۔ جو رجسٹریشن نمبر میچ کرے نیچے دیئے گئے نمبر پر WhatsApp کر دیں 03214938840
  7. آپ کو متعلقہ فیملی کا نمبر دیا جاۓ گا اور آپ ان سے ڈائریکٹ رابطہ کریں گے۔
  8. دوسری فیملی سے بات کرتے ہوئے پہلے اپنا تعارف کرائیں اور KBF-Family کا حوالہ دیں اور اپنا رجسٹریشن نمبر بتائیں۔ ( کال اٹینڈ نہ ہونے کی صورت میں میسج چھوڑ دیں)
  9. رشتہ کے متعلق کال آنے پر متعلقہ فیملی سے KBF-Family کا رجسٹریشن نمبر ضرور پوچھیں اور نو ٹ کر لیں
  10. فیملیز آپس میں رابطہ کرتے ہوئے با اخلاق اور ذمہ دارانہ گفتگو کریں۔
  11. آپس میں تصاویر شیئر کرنے سے پہلے اپنی تسلی کریں اور تصاویر شیئر اپنے رسک پر کریں۔
  12. ضروری سمجھیں تو اہل محلہ، جاۓ ملازمت یا جاۓ بزنس کے قریب سے معلومات حاصل کر کے اپنی تسلی کریں
  13. رشتہ طے ہونے کی صورت میں اطلاع ضرور دیں
  14. انتہائی اہم تمام معلومات بذریعہ فون، SMS, WhatsApp فراہم کی گئی ہیں ۔ ادارہ کسی کی ویریفیکیشن نہیں کرتا اور آپ پر اعتماد کرتا ہے ۔ لہذا معلومات غلط ہونے کا ادارہ ذمہ دار نہیں
  15. ادارہ کسی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا۔ اسلئے رشتہ و خاندان کی تسلی اچھی طرح سے کریں ۔ یہ آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔ ادارہ کسی بھی مسئلہ کا ذمہ دار نہیں اور ہر قسم کی قانونی کارروائی سے مستثنی ہو گا
  16. معلومات کا غلط استعمال آپ کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے اور آپ خود ذمہ دار ہونگے۔
  17. تمام کام فی سبیل اللہ ہے ماسوائے کلاسیفائیڈ ایڈ کے۔
  18. ہمارا کوئی نمائندہ نہیں، اسلئے اگر کوئی نمائندہ یا ایجنٹ بن کر رقم طلب کرے تو بلکل نہ دیں ۔ ایسے شخص سے شناختی کارڈ کی کاپی حاصل کر کے ہمیں WhatsApp کر دیں
  19. کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ فرد کا نام اور رجسٹریشن نمبر بتائیں تاکہ ایسے لوگوں کی رجسٹریشن ختم کی جائے
اللّٰہ تعالٰی آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور آپ کا حامی و ناصر ہو
Regards, KBF-Family